پ* سراج الحق کی جماعت اسلامی پر قوم اعتماد نہیں کرتی،فیصل کریم کنڈی

منگل 20 فروری 2024 22:30

ااسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سراج الحق کی جماعت اسلامی پر قوم اعتماد نہیں کرتی،جماعت اسلامی ہمیشہ آمروں کی تابعدار اور سہولت کار رہی ہے،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام ف نے ایل ایف او کو منظور کرواکر پرویز مشرف کی سہولت کاری کی، جماعت اسلامی کا ماضی دیکھ کر عوام اسے ہر انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دوچار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سراج الحق 5 سال خیبر پختونخوا کی حکومت میں رہے عوام کی کون سی خدمت کی ۔