لاڑکانہ:نوڈیرو میں نوجوان نے خودکشی کرلی

بدھ 21 فروری 2024 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے نوجوان نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کے محلہ مہدی شاہ کے رہائشی 16سالہ نوجوان سہیل احمد ولد عبدالمجید نے اپنے گھر میں اپنے اوپر بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر نوڈیرو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر نوڈیرو ہسپتال منتقل کردیا۔نوڈیرو ہسپتال میں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔نوڈیرو ہسپتال میں موجود مقتول نوجوان کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے کہا کہ بیٹے سہیل نے نامعلوم وجوہ پر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے،جس کا ہمیں کچھ معلوم نہیں۔بعد ازاں نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :