شکرگڑھ،جرمن قونصل جنرل کا کرتارپور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ،زیرو ٹرمنل کی سیر کی ، لنگر کھایا

بدھ 21 فروری 2024 22:00

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) شکر گڑھ میں جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈ جر لوٹز نے کرتارپور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا، زیرو ٹرمنل کی سیر کی اور لنگر بھی کھایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈ جر لوٹز نے کرتارپور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا، زیرو ٹرمنل کی سیر کی اور لنگر بھی کھایا۔ دربار انتظامیہ کی جانب سے جرمن قونصلر کو سروپا اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پرجرمنی کے قونصل ڈاکٹر روڈجر لوٹز نے کہاکہ کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا نمونہ ہے، راہداری سے بھارت سمیت دنیا بھر سے یاتری عبادت کے لیے آتے ہیں۔