اوباما کی بیٹی مالیہ نے فلم ہدایتکار کیریئر کے آغاز پر خاندانی نام تبدیل کرلیا

جمعرات 22 فروری 2024 11:05

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) سابق امریکی صدر بارک اوباما اور سابق خاتون اول مشل اوباما کی بڑی بیٹی مالیہ نے ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے آغاز پر اپنا مشہور خاندانی نام تبدیل کر دیا ہے۔ سابق صدر کی 25 سالہ بیٹی مالیہ اوباما جنہوں نے بحیثیت فلم ساز ہالی ووڈ میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے ساتھ ہی نام میں تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)

مستقبل کی فلم ڈائریکٹر نے اپنا نیا اسٹیج نام امریکی ریاست یوتھا میں منعقدہ سنڈینس فلم فیسٹول کے پریمیئر میں اپنی شارٹ فلم ’دی ہارٹ ان یوتھا میں اختیار کیا۔ہاورڈ سے گریجویشن مکمل کرنے والی مالیہ نے جنوری میں اپنے نام کا آخری حصہ ترک کر دیا اور فلم فیسٹول میں انہوں نے خود کو مالیہ این کے نام سے متعارف کروایا۔ واضح رہے کہ انکی مختصر فلم دی ہارٹ ان یوتھا ایک ماں اور بیٹے کے تعلق پر مبنی ہے اور فلم کے اہم اداکاروں میں ٹونڈے ایڈبمپی، لاٹونیا بورسے اور جان ویگانڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :