ھ* ایکس(ٹوئٹر )کی ملک بھر میں پانچ روز سے بندش کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 22 فروری 2024 20:30

س*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) سینئر صحافی ضرار کھوڑو، عنبر شمسی اور دیگر نے عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ کے توسط سے ایکس(ٹوئٹر )کی ملک بھر میں پانچ روز سے بندش کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔درخواست گزار کے وکیل عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ وزیر آئی ٹی وی پی این لگا کرایکس استعمال کرکے قوم کو بتا رہے ہیں، ایکس بند نہیں ہے۔

ایکس بند رکھنے، سروس کو سلو رکھنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے۔نگران وزیر آئی ٹی کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کو چار چاند لگا دیئے گئے ہیں۔وزیر داخلہ نے بیان دیا ہے ایکس بند کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔پی ٹی اے سے پوچھا جائے کس نے ایکس بند رکھنے کی ہدایت جاری کیں جس دن کمشنر راولپنڈی نے بیان دیا تھا ہم نے کس طرح دھاندلی کرائی اس دن سے ایکس بند ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سمیت ایکس سے جن کا روزگار وابستہ ہے انہیں شدید مشکلات ہیں،۔ذرائع ابلاغ اور ریسرچ سے وابستہ لاکھوں افراد کو ایکس کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔غزہ، فلسطین کو ایڈز فراہم کرنے اور معلومات تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے،۔یہ درخواست اس سے کیس سے مختلف ہے۔کمشنر راولپنڈی کے اعتراف کے بعد لوگ تنقید کررہے تھے۔چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتنے دن سے ایکس سروس بند ہی ہم نے پہلے بھی ایک درخواست میں انٹرنیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔

ایکس سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے۔عدالت نے پی ٹی اے کو بلاجواز انٹرنیٹ، ویب سائٹس، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا۔عدالت نے پی ٹی اے کو ملک بھر میں ایکس مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔#