چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کو فی الفورعہدے سے ہٹایا جائے،تاجر برادری خیبرپختونخوا

جمعہ 23 فروری 2024 22:41

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کو فی الفورعہدے سے ہٹایا جائے،تاجر برادری خیبرپختونخوا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے زیرے اہتمام احتجاجی ریلی نوتیھہ چوک سے سنہری مسجد تک زیری قیادت صدر مجیب الرحمن نکالا کیاگیا جس صدر نصیر الدین ہاشمی صدر صفی اللہ صدر آصف حان صدر کامران حان اور دیگر صدور اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی میں نعرے لگائے گئے اور ہاتھوں میں پلی گاڈد اٹھائے ہںوے تھے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجیب الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے آئین پاکستان کے ساتھ غداری کرتے ہوئے قرآن پاک کی تحریف کرنے والے توہین قرآن کے ملزم قادیانی کو نہ صرف رہا کر دیا بلکہ قادیانیوں کو اپنے دجالی مذہب کی اشاعت کی بھی مکمل آزادی دے دی، جبکہ آئین پاکستان میں قادیانیت کے دجالی مذہب کی تشہیر پر مکمل پابندی ہی تاجر اتحاد کہ صدر مجیب الرحمن نیمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسی کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ اس کے اس فیصلے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت ہماری تنظیم کے منشور کا پہلا اور اہم حصہ ہے، گزشتہ روز تنظیم کی جانب سے ختم نبوت کے حق میں ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ ایسے بیانات سے تنظیم پر پابندی عائد ہوسکتی ہے تو اس بارے میں ہم واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ختم نبوت کیلئے ہماری جان مال، والدین، بیوی بچے، گھر بار، دنیا اور اس میں جو کچھ بھی ہے وہ سب قربان تو پھر ہماری تنظیم اس کے آگے کیا چیز ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم ختم نبوت پر چوکیدار بن کر تاقیامت پہرہ دیں گے اور اس کی حفاظت بھی کریں گے اس کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گی**چیف جسٹس صاحب اپنا فیصلہ واپس لیکر ملزم کو فلفور 295 سی اور 295 بی کے تحت گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

*چیف جسٹس قاضی فائز عیسی حدود اللہ سے تجاوز مت کرو. اگر تم توہین عدالت برداشت نہیں کر سکتے تو ہم توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتے، تاجر اتحاد کا قاضی فائز عیسی کے فیصلے کیخلاف احتجاج.کرتے رہںے گئے تاجدارختم نبوت کے غداروں کے یاروں کو سرکاری عہدوں سے فورا ہٹایاجائے آخر میں ملک اور قوم کے لئے دعا کی گئی