eگوادر یونیورسٹی میں فکر انگیز لیکچر سیشن کا انعقاد

جمعہ 23 فروری 2024 22:15

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) گوادر یونیورسٹی کے شعبہ آفس آف ریسرچ انویشن ائینڈ کمرشلازیشن کے زیر اہتمام "متنوع سوسائٹی" کے عنوان پر یونیورسٹی سیمنار ہال میں ایک فکر انگیز لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچر سیشن میں ممتاز سکالر اور گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

لیکچر سیشن میں پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس پروفیسر ڈاکٹر جان محمد ، ڈائریکٹر ڈاکٹر کیو ای سی کمبر فاروق، ڈائریکٹر اورِک محمد ارشاد ي*بلیدی، ڈائریکٹر سپورٹس صغیر نسیم، ڈائریکٹر فنانشل ایڈز شہیک علی، چیئرپرسن شعبہ کمپیوٹر سائنس میڈم ہیم گل، انچارج پبلک ریلیشن نصیر محمد کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات کے طلبائ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر صابر نے متنوع معاشرے کے تناظر میں درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مملکت خداداد پاکستان کے معاشرتی تنوع کی مختلف جہتوں کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا، جن میں ثقافتی، مذہبی اور سماجی و اقتصادی پہلو شامل ہیں، جو کہ انسدادِ تخریب کی مؤثر حکمت عملی بنانے کے لیے اہم اجزائ ہیں۔انہوں نے تعلیمی اداروں، پالیسی سازوں اور کمیونٹی رہنماؤں کے درمیان تعاون پر زور دیتے ہوئے فعال اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر صابر نے رواداری اور شمولیت کو فروغ دینے میں تعلیم کے کردار پر کے حوالے سیاس بات پر زور دیا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہی تفرقہ انگیز اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر طور پر لیس ہوتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے متنوع معاشروں کے حوالے سے اثرات کو واضح کرنے کے لیے تاریخی اور عصری مثالوں پر روشنی ڈالی اور اس طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتفاق و اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

قبل ازیں یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد نے بصیرت انگیز تناظر اور اسٹریٹجک بصیرت کے ساتھ 'متنوع سوسائٹی کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔ لیکچر سیشن میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈائریکٹراورِک ارشاد احمد بلیدی نے سرانجام دیئے۔ انہوں نے سیشن میں شرکت کرنے والے اسپیکر، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔