ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب کوٹیلی فون،انتخابات کے انعقاد پرمبارکباد

ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک نے سرکاری رابطوں کو مکمل طور پر بحال کردیا ،دفترخارجہ

جمعہ 23 فروری 2024 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کوایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

دوران گفتگو وزرائے خارجہ نے حکومتوں کیساتھ ساتھ عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک نے سرکاری رابطوں کو مکمل طور پر بحال کردیا ہے۔