ُجمعیت نے قادیانیت کی تبلیغ کی اجازت کے خلاف ملک بھر کی طرح "یوم قادیانیت نامنظور" منایا

جمعہ 23 فروری 2024 23:00

~ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام چیف جسٹس کی جانب سے قادیانیت کی تبلیغ کی اجازت کے خلاف ملک بھر کی طرح "یوم قادیانیت نامنظور" منایا ،اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے جامع مسجد محمدی سیٹلائٹ ٹان۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان نے جامع مسجد جی او آر کالونی سرپرست مولانا قاری مہر اللہ نے جامعہ تجوید القرآن سرکی روڈ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد مفتی سردار محمد نورزئی حافظ عبد الحق حقانی سمیت ضلع بھر کے ائمہ وخطبا نے یوم قادیانیت نامنظور کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی لابی کو عالمی قوتوں کی آشیرباد حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ملک ہے اسلام کے سوا یہاں کوئی اور ازم چلانے کی کوشش ناکام ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض بااثر اداروں کی پشت پناہی کے باعث قادیانی آج بھی اسلامی اصطلاحات کو استعمال کرتے اور شعائر اسلامی کی توہین کرتے رہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہیں انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل رہتی ہے۔ بہت کم افسران ایسے ہیں جو تعزیرات پاکستان میں موجود قادیانیوں کی خلاف اسلام سرگرمیوں پر پابندی کی دفعہ 298/C اور اس کی عدالتی تاریخ سے واقف ہوں۔

یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے کہ پورے پاکستان میں شاید ایک بھی افسر ایسا نہیں جس نے قادیانیوں کی طرف سے توہین رسالت کے اجتماعی اور مسلسل ارتکاب پر سپریم کورٹ کے اس مذکورہ تاریخی فیصلہ کے مطالعہ کی زحمت گوارہ کی ہو جو پاکستان میں امن و امان قائم کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت قانون کی بھاری کتابوں میں تو موجود ہے مگر آج تک اس کے کسی ایک جز پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔ اس سے بھر کر قانون کے ساتھ اور کیا شرمناک مذاق ہو سکتا ہی حکومت اگر پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے تو وہ قادیانیوں کو آئین قانون اور عدالتی فیصلوں کا پابند کرے تاکہ ملک بھر میں کہیں بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ ہو۔