کرن راو نے عامر خان کیساتھ اپنی طلاق کو غیر معمولی قرار دے دیا

ہفتہ 24 فروری 2024 22:13

کرن راو نے عامر خان کیساتھ اپنی طلاق کو غیر معمولی قرار دے دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) بالی ووڈ فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کرن راو نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ اپنی طلاق کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔طلاق کے باوجود عامر خان اکثر اپنی سابقہ بیوی کرن راو کے ساتھ ہی نظر آتے ہیں، کرن راو عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کا بھی ایک اہم حصہ تھیں۔بیٹی کی شادی پر سابقہ اہلیہ، کرن کو بوسہ دینے پر عامر خان اور کرن کے درمیان کیمسٹری ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئی تھی جس کے بعد حال ہی میں کرن راو نے عامر خان سے اپنی طلاق سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

فلمساز کرن راو نے ناصرف اپنے سابق شوہر بلکہ ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور بچوں جنید خان اور ایرا خان کے ساتھ بھی اپنے اچھے تعلقات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرن راو کی گفتگو سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ اب بھی سپر اسٹار کے ساتھ ایک ہی عمارت میں رہتی ہیں۔انڈیا ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کرن راو نے کہا کہ گھر والوں کو سمجھانا سب سے اہم اور مشکل کام تھا کیونکہ ہمارے معاشرے کو سمجھایا نہیں جا سکتا، ان کی سوچ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن ہمارے لیے یہ فطری تھا کہ ہم دوست رہیں گے، ہمارا ایک بیٹا بھی ہے، ہم ساتھ کام کرتے رہیں گے، ایک ہی عمارت میں ایک ساتھ رہتے ہیں اور طلاق کے بعد اسی طرح رہیں گے، اس لیے ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے درمیان طلاق ہو جانے کا بچوں یا خاندان پر کوئی خاص اثر ہو گا۔

کرن راو نے طلاق جیسے موضوع پر معاشرے کے نقطہ نظر سے متعلق بات کرتے ہوئے وضاحت دی کہ عوام میں طلاق ایک بہت ناقص عمل ہے، ہمارری طلاق معاشرے کے نقطہ نظر سے بہت مختلف اور غیر معمولی ہے کیوں کہ معاشرہ طلاق کا مطلب مکمل طور پر علیحدگی یا ایک دوسرے سے رشتہ توڑ لینا سمجھتا ہے، ہماری طلاق معاشرے کے لیے ایک مکمل نئی قسم کی طلاق ہے، ایسی طلاق قبول کرنے کے لیے عوام کو وقت لگے گا۔