کراچی، امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویز پیش کرنے والی خاتون 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ہفتہ 24 فروری 2024 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)نے امریکی ویزے کیلیے جعلی دستاویزات پیش کرنے والی خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایف آئی اے نے امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات پیش کرنے کے کیس میں خاتون ملزمہ کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے، خاتون مریم کے خلاف کارروائی امریکن قونصل خانے کی درخواست پر کی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے کلائنٹ کے ویزا حصول کیلیے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری بنوائی، ملزمہ کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔