عوامی لائرز فورم کی اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ کو لاہور ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 24 فروری 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2024ء) پاکستان عوامی تحریک کے وکلا ونگ عوامی لائرز فورم کے رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عوامی لائزر فورم کے حمایت یافتہ امیدواروں اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ کوصدر،قادر بخش چاہل ایڈووکیٹ کوسیکرٹری اور فلک ناز گل ایڈووکیٹ کوفنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

عوامی لائیرز فورم کے مرکزی صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راشد چوہدری ایڈوکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ،سعود خان ایڈووکیٹ،ناصر اقبال قادری ایڈووکیٹ،نذیر احمد خاں ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے امید ظاہر کی منتخب اراکین وکلا برادری کی فلاح و بہود اور آئین و قانون کی بالادستی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے اور ہم یہ جدوجہد ہمیشہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں قوی امید ہے کہ اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ و دیگر نو منتخب وکلا رہنما بار کی بہتری اور وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔