بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

اتوار 25 فروری 2024 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے 28 فروری سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے۔