ح*بطورِ شوہر عامر خان میں کونسی کمی تھی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے بتایا

اتوار 25 فروری 2024 20:40

k ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2024ء) بالی ووڈ کے سٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے بتادیا کہ بطورِ شوہر اداکار میں کونسی کمی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں عامر خان نے اپنی دوسری سابقہ اہلیہ کرن راؤ سے اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار کرن سے پوچھا تھا کہ بطور شوہر مجھ میں کونسی کمی تھی عامر خان نے کہا کہ میرا سوال سن کر کرن نے باقاعدہ مجھے پیپر، قلم دیا اور تقریباً میری 15 سے 20 خامیاں لکھوائیں، کرن نے کہا کہ آپ بہت زیادہ بولتے ہو، کسی کو بات نہیں کرنے دیتے، صرف اپنی بات کو اوپر رکھتے ہو۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ یہ تمام خامیاں وہ تھیں جو کرن نے مجھے ہماری طلاق کے بعد بتائیں، پھر میں نے ان پر غور کرنا شروع کیا اور طلاق کے باوجود بھی کرن کے ساتھ میرا تعلق اور دوستی قائم ہے۔

(جاری ہے)

دورانِ گفتگو عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا طلاق کے بعد میاں بیوی کو ایک دوسرے کے خلاف ہوجانا چاہئی جس پر اداکار نے کہا کہ یہ کس ڈاکٹر نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے دشمن ہو جاتے ہیں عامر خان نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری زندگی میں کرن آئی اور ہمارا ایک شاندار سفر رہا، ہم نے ملکر بہت کچھ بنایا، پیشہ ورانہ اور نجی زندگی میں ملکر کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور کرن جذباتی طور پر ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اسی لئے ہم آگے بھی ہمیشہ ایک فیملی کی طرح ساتھ رہیں گے۔