ًفلم ’’جی وے سوہنیا جی‘‘ کرنے کا مقصددونوں ملکوں کے عوام کا پیار بڑھانا ہی: عمران عباس

پیر 26 فروری 2024 17:40

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ’’جی وے سوہنیا جی‘‘ کی آفر قبول کرنے سے متعلق کہا ہے کہ ایسا دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان پیار بڑھانے کیلئے کیا۔ گزشتہ روز لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے دبئی سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ فلم جی وے سوہنیا جی میں پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کے درمیان محبت کو دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم آفر ہوئی تو کہانی سن کر بیحد متاثر ہوا۔ فلم میں پاکستانی کا کردار نبھایا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ فلم کی کاسٹنگ اسکرپٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کی گئی ہے۔ عمران عباس نے کہا کہ میرے والدین بھی پاکستانی اداکار ساجد حسن اور سلمی ظفر بنی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہاں کے ایکٹر سے بھی رول کروائے جاسکتے تھے لیکن اسکرپٹ کے مطابق ان کو کاسٹ کیا گیا، جس سے میرا کردار اور مضبوط ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کرنے کا مقصد یہی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کا آپس کا پیار بڑھے۔ ہمیں لڑائی جھگڑے اور جنگیں نہیں چاہئیں، ان میں کچھ نہیں پڑا ہوا۔ جو چیزیں مذاکرات، بات چیت اور مصالحت سے حل ہوجائیں، ان کے لئے خون بہانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چیزیں اتنی آسان ہوجائیں کہ آنا جانا مشکل نہ ہو جس طرح فلم میں دکھایا گیا ہے۔