نگران وزیراعلی سندھ نے وزیراعلی ہائوس خالی کردیا

منگل 27 فروری 2024 14:03

نگران وزیراعلی سندھ نے وزیراعلی ہائوس خالی کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) نگران وزیراعلی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے وزیراعلی ہائوس کو الوداع کردیا۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلی اپنی رہائش گاہ پی ای سی ایچ ایس منتقل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقبول باقر کا ذاتی سامان گزشتہ روز ہی ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا تھا۔مقبول باقر کے اہل خانہ وزیراعلی ہائوس منتقل نہیں ہوئے تھے۔جسٹس (ر)مقبول باقر نے 17 اگست 2023 سندھ کے نگران وزیراعلی کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔مقبول باقر تقریبا ً6 ماہ تک صوبے کے وزیر اعلی رہے

متعلقہ عنوان :