قطری اور ایتھوپین طیاروں کو ٹکرائوسے بچا لیا، سعودی پائلٹ

واقعہ صومالیہ میں فضائی نگرانی کے نظام میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا،بیان

منگل 27 فروری 2024 15:25

قطری اور ایتھوپین طیاروں کو ٹکرائوسے بچا لیا، سعودی پائلٹ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) سعودی عرب کے پائلٹ محمد آل شیبان نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح تصادم کی روک تھام کے نظام نے قطری ایئر لائنزکے طیارے بوئنگ 787 اورایک ایتھوپیا کے A350 طیارے کے مابین تصادم اور تباہی سے بچایا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ صومالیہ کے قریب خلیج عدن کے قریب صومالیہ میں فضائی نگرانی کے نظام میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

کیپٹن آل شیبان نیایکس پلیٹ فارم پراپنیایک بیان میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ طیاروں کے درمیان تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔تصادم سے بچانے میں معاون نظام ٹی سی اے ایس کولیشن سسٹم نے قطرکے طیارے کے کاک پٹ کے اندرایک فوری انتباہ جاری کیا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ طیارے کی بلندی بڑھایا جائے تاکہ سامنے سے آنے والے ایک ایتھوپین طیارے کے ساتھ حادثے سے بچا جا سکے۔