یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کے الزام میں 4 پاکستانی گرفتار

چاروں افرادصومالیہ کے قریب بحری جہاز سے پکڑے گئے تھے،امریکی حکام

منگل 27 فروری 2024 16:41

یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کے الزام میں 4 پاکستانی گرفتار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) امریکا نے یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کے الزام میں پاکستان کی شناختی دستاویز رکھنے والے 4 افراد سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت محمد پہلوان، محمد مظہر، غفران اللہ اور اظہار محمد کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایران سے حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دیگر 10 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، گرفتار افراد کو امریکی ریاست ورجینیا منتقل کردیا گیا۔عدالتی دستاویز کے مطابق چاروں افراد 11 جنوری کو صومالیہ کے ساحل سے دور ایک بحری جہاز سے پکڑے گئے تھے۔امریکی حکام کا دعوی ہے کہ جہاز کی تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ جدید ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔