اوکاڑہ،خاوند نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا

منگل 27 فروری 2024 21:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) خاوند نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بونگی پولو حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی نوجوان شعبان کو اپنی بیوی اقصیٰ بی بی کے کردار پر شک تھا گزشتہ روز شعبان نے بدچلنی کے شبہ پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اقصیٰ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔