چین کے کونسل جنرل ژا شیرین کا ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ، دو طرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

منگل 27 فروری 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) چین کے کونسل جنرل ژا شیرین نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ترجیح ہے کہ چین کی بڑی کمپنیاں لانگ ٹرم کے لئے پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پاکستان اور پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کریں۔

چین کے بڑے اسٹیک ہولڈرز پنجاب میں جوائنٹ وینچرز بھی کرئے گے۔چینی کونصلیٹ پاکستان اور چین کی قوم کے درمیان بریج کا کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ چین میں پاکستان کے ٹریڈ باڈیز،چیمبرز دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے آپس میں مضبوط روابط قائم کریں اورچینی کمپنیاں پنجاب میں ٹورازم میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ سرمایہ کاری کے حکومت پاکستان کو سیکورٹی کو بہتر بنانا اورٹیکس اصلاحات لانی ہوںگیں۔بجلی،گیس اور انفرسٹرکچرکو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔معاشی پالیسز کا تسلسل ہو نا بہت ضروری ہے۔ٹیوٹا کے ساتھ مل کر ٹریننگ پروگرام کا اغاز کریں گے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور نائب صدر زین افتخار چوہدری نے کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین جگہ ہے کیونکہ یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت سارے فوائد پیش کرتا ہے۔

پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کرتے ہیں۔ ہم ان خصوصی اقتصادی زون میں شراکت چاہتے ہیں۔سی پیک کو بڑے پیمانے پر پاکستان اور خطے دونوں کے لئے گیم چینجر سمجھا جاتا ہے۔سی پیک (فیز 1) انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی کے منصوبوں اور ٹرانسپورٹ رابطے پر مرکوز تھا۔فیز 2 کا مقصد جوائنٹ وینچرز، صنعتی تعاون، زرعی ترقی، تجارتی سہولت اور معاشرتی بہبود کو فروغ دینا ہے، اس مرحلے کے کلیدی اقدامات کا انتظار ہے۔

ماضی میں، حکومت سے حکومت تک تعاون بنیادی مرکز رہا ہے۔ہمارا مقصد بزنس ٹو بزنس کے تعاون کو فروغ دینے کی طرف توجہ مبذول کرنا ہے۔ اس سے نجی کمپنیوں کو سہولت فراہم ہوگی، جس سے جوائنٹ وینچرز کو فروغ ملے گا۔ ہم پاکستان میں چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی،تکنیکی تربیت اور چینی زبان کی مہارت بھی چاہتے ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ، چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر(ر) ساجد کھوکھر، پیڈمک کے چیئرمین جاوید اقبال،ڈی جی ( پی بی آئی ٹی) ڈاکٹر سہیل سلیم اور و بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔