اٹک، معروف صحافی نثارعلی خان کے سسر حاجی محمد ایوب انتقال کر گئے

بدھ 28 فروری 2024 12:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے چیف کوآرڈینیٹر معروف صحافی نثار علی خان کے سسر حاجی محمد ایوب طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ حضرو کے گائوں لکوڑی میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر سے مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، عوامی رہنمائوں صحافیوں ، وکلاء ، اساتذہ اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم ہانگ کانگ پاکستانی نژاد عابد علی اور واجد احمد کے والد گرامی تھے۔\378

متعلقہ عنوان :