سعودی عرب نے اسرائیل سے ملاقات کی تردید کردی

سعودی وزیرتجارت اور اسرائیلی ہم منصب کی مبینہ بات چیت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،رپورٹ

بدھ 28 فروری 2024 17:16

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) سعودی عرب کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ اس کے وزیروزیر تجارت اور اسرائیلی ہم منصب کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابوظہبی میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او)کی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیرتجارت اور اسرائیلی ہم منصب کی مبینہ بات چیت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

سرکاری سعودی ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی کہ وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصبی نائجیریا کے ہم منصب کے ساتھ کھڑے تھے جب ایک نامعلوم شخص نے وزیر کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے رابطہ کیا۔ سرکاری سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ انہوں نے بعد میں خود کو اسرائیلی حکومت میں وزیر اقتصادیات کے طور پر متعارف کروایا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے وزیر اقتصادیات اور صنعت نیر برکت نے کر کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ممالک مل کر تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے وزرائے تجارت پیر کے روز ڈبلیو ٹی او کے چار روزہ اجلاس کے لیے جمع ہوئے جس کا مقصد نئے عالمی تجارت کے قوانین طے کرنا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان بات چیت رسمی تعلقات کی کمی کی وجہ سے شاذ و نادر تھی ، حالانکہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کو قریب لانے کی کوشش کی گئی،۔