ایل ڈی اے میں پانچ اہم سیٹوں پر تعینات افسران کے تقررو تبادلے

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 28 فروری 2024 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) ایل ڈی اے میں پانچ اہم سیٹوں پر تعینات افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق حفیظ اللہ کو ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی تعینات کر دیا گیا ہے،حفیظ اللہ کے پاس ڈائریکٹر ہاوسنگ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا چارج بھی ہوگا،کلیم یوسف کو ڈائریکٹر سی اینڈ آئی تعینات کردیا گیا جبکہ کلیم یوسف کے پاس چیف سکیورٹی آفیسر ایل ڈی اے کا چارج بھی ہوگا، خرم یعقوب کو ڈائریکٹر ایس پی یو تعینات کردیا گیا ہے، خرم یعقوب سے ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا چارج واپس لے لیا گیا ہے، ریحان اطہر کو ایونیو ون سے تبدیل کرکے ون ونڈو سیل سیکنڈ شفٹ انچارج ، اسد اللہ چیمہ کو ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :