Live Updates

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر انتخابی نظام کو درست کرنا ہو گا،ڈاکٹرفاروق ستار

پی ٹی آئی کو انتخابی نتائج سے متعلق شکایات سے تو وہ متعلقہ فورمز سے رجوع کر سکتے ہیں،رہنماایم کیوایم صرف دھاندلی کے دھول اڑانے کی کوشش کی جارہی ہے،ملک سے مہنگائی و بیروزگاری کو ختم کرنا ہمارے پانچ سال کا بنیادی ہدف ہو گا،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 29 فروری 2024 15:32

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر انتخابی نظام کو درست کرنا ہو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر انتخابی نظام کو درست کرنا ہو گا،ہر ہارنے والی جماعت دھاندلی کے الزامات لگاتی ہے،پاکستان میں جماعتوں جماعتوں نے باری باری حکومت کی ہے اور اپوزیشن میں بھی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں،پی ٹی آئی کو انتخابی نتائج سے متعلق شکایات سے تو وہ متعلقہ فورمز سے رجوع کر سکتے ہیں، الیکشن ٹربیونل، ہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلی سے متعلق درخواست کو مسترد کر دیا ہے،صرف دھاندلی کے دھول اڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک سے مہنگائی اور بیروزگاری کو ختم کرنا ہمارے پانچ سال کا بنیادی ہدف ہو گا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات