سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جمعرات 29 فروری 2024 17:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس میں راولپنڈی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرلی ہے۔دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو 12فروری کو تھانہ سول لائنز کے انتہائی حساس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ واردات میں قتل کیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔