قومی اسمبلی ،خواجہ آصف نے گھڑی لہرا دی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے چور چور کے نعرے

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں جیتی، جن صاحب نے مخصوص نشستوں کی لسٹ دینی تھی نہیں دی، خواجہ آصف

جمعرات 29 فروری 2024 18:19

قومی اسمبلی ،خواجہ آصف نے گھڑی لہرا دی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف کی تقریر سے قبل چور چور کے نعرے لگ گئے، اپوزیشن نے شور شرابہ کیا جبکہ خواجہ آصف نے گھڑی لہرا دی۔جمعرات کو سنی اتحاد کونسل کے رکن جمشید دستی نے کہا کہ یہ تو ووٹ چور ہیں ،خود چوری کر کے آئے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان سے خاموش رہنے کی اپیل کی اورکہا کہ سننے کا حوصلہ رکھیں۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے جمشید دستی سے کہا کہ دستی صاحب پلیز آپ بیٹھ جائیں۔(ن )لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں جیتی، جن صاحب نے مخصوص نشستوں کی لسٹ دینی تھی نہیں دی۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شور اس لیے مچا رہے ہیں کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوان میں گھڑی لہرا دی۔خواجہ آصف کو بولنے کا موقع دینے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے لسٹ ہی نہیں دی، سنی اتحاد لکھ کر دے چکی ہے کہ ہمیں کوئی مخصوص نشست نہیں چاہیے۔