سندھ پولیس اور نیویارک پولیس کرکٹ ٹیمز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ

جمعرات 29 فروری 2024 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2024ء) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کے زیر انتظام معین خان اکیڈمی کراچی میں سندھ پولیس اور نیویارک پولیس کی کرکٹ ٹیمز کے مابینT-20 میچ کھیلا گیا۔ٹاس جیت کرنیویارک پولیس ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئینیویارک ٹیم نے مجموعی طورپر 87 رنزکاہدف دیا۔سندھ پولیس کی ٹیم کے شروعاتی کھلاڑیوں نے 13اوورز میں مقررہ ہدف مکمل کرکے جیت اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔جبکہ بیرون ملک سے آئی مہمان نیویارک کرکٹ ٹیم کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈبھی پیش کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل کود جیسی صحت مںد سرگرمیوں سے انسان زہنی اور جسمانی طور پر خود کو نا صرف مضبوط بناتا ہے بلکہ آگے چل کر اسکی فٹنس ہی اسکی صحت کا سبب بنتی ہے۔سندھ پولیس کھیلوں کے فروغ کے لیئے محکمانہ سطح پر سرگرم عمل ہے جسکا بین ثبوت سندھ پولیس میں موجود مختلف ٹیمز ہیں۔اس موقع پر جوانٹ ڈی جی آئی بی آزاد خان،ڈی آئی جی ویسٹ،ایسٹ،ساؤتھ،ایس ایس پی ایسٹ اور دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے۔#