متحدہ قومی موومنٹ کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ جمعہ کو کرے گی، فاروق ستار

جمعرات 29 فروری 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ جمعہ کو کرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی لحاظ سے یہ پارٹی کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے لیکن وسیع تر قومی مفاد میں کچھ مشکل فیصلے کرنے کے لئے وہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مطالبہ مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے آئینی ترمیم ہے کابینہ کے قلمدان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت سازی کے عمل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کرے گی۔