ادویات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے ،قلت ختم کی جائے ،سرجن محمد عارف خان

جمعہ 1 مارچ 2024 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر سرجن محمد عارف خان نے ٹی بی ،کوڑھ،کینسر،بلڈ پریشر،دمے اور دیگر موزی امراض کی ادویات کی قیمتوں میں 400فیصدسے زیادہ اضافہ اور مصنوعی قلت پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیئے تمام سرکاری ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں اور بی ایچ یوز سنٹروں میں مفت علاج معالجہ ور مفت ادویات کی فراہمی کے لیئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں تاکہ غریب مریضوں کو جینے کا سہارا مل سکے وہ مرکزی آفس سید انور میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن پشاور میں منعقدہ اجلاس میںاظہار خیال کر رہے تھے نائب صدر ڈاکٹر راحیل عمیر ملک ،جزل سیکرٹری نعیم سر حد ی،جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر زکین احمد خان، فنانس سیکر ٹری ڈاکٹر زکین احمد خان، انیس احمد کوآرڈینیٹر اور دیگر ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر عارف خان نے کہا کہ زیادہ حرام کی دولت کمانے کی لالچ میں اللہ کی مخلوق پر ادویات کی قلت پیدا کر کے مہنگے داموں فروخت کر نے والے اللہ کی مخلوق کے قاتل ہیں ،انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ نگران حکومت کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں انہیں ادویات ،پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حق حاصل نہیں ،ایسے فیصلے منتخب حکومتوں کو حاصل ہیں ،ایسے فیصلے یہود و نصارا کی ہدایت پر کیئے جارہے ہیں ،ملک میں مہنگائی کا طوفان اس لیئے لایا گیا ہے کہ ملک سے نوجوان یورپی ممالک جاکر اسلام چھوڑ کر بدراہ ہو سکیں حالانکہ ملک میں گیس،بجلی، پٹرول وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود بلا وجہ شدید قلت پیدا کر کے عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے دُنیا کا واحد ملک پا کستا ن ہے جہاں پٹرول ،بجلی ، گیس اور ادویات سمیت دیگر ضرورت کی اشیاء پانچ سو فیصد سے زیادہ مہنگی کی گئی ہیں ،انہوں نے حکومت سے پٹرول ،گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں نمایا کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ آئی ایم ایف کی آڑ میںضروریات زندگی کی اشیاء مذید مہنگی نہ کی جائیں ۔