اداکارعامرخان کا 8 سال بعد کرسمس پرفلم ریلیزکرنے کا اعلان

جمعہ 1 مارچ 2024 22:11

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) بالی ووڈ اداکارعامر خان نے 8 سال بعد خاص طور پر کرسمس کے موقع پر فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں عامر خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سال کرسمس کے موقع پر فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ریلیز کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا کام شروع ہوگیا ہے، انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم کی کہانی مجھے اچھی لگی، اس فلم میں اہم کردار میں نظر آئوں گا اور کوشش کی جائے گی کہ سال کے آخر میں اسے ریلیز کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں میں مرکزی کردار میں نظر نہیں آئوں گا صرف چند رولز کروں گا، اب دیکھتے ہیں لوگوں کا کیا ردعمل ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ستارے زمین پر میں اداکارہ جنیلیا دیش مکھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ان کی یہ عامر خان کے ساتھ پہلی فلم ہے۔

متعلقہ عنوان :