دیامر بھاشا کنسٹلنٹس گروپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کاپراجیکٹ میں تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ

جمعہ 1 مارچ 2024 22:49

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) دیامر بھاشا کنسٹلنٹس گروپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نے پراجیکٹ میں تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نے مین ڈیم کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی پیشرفت اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا،بعد ازاں بورڈ ممبران، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ حکام اور کنٹریکٹر کا مشترکہ اجلاس کنٹریکٹر کیمپ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مین ڈیم پر جاری تعمیراتی پیشرفت اور تعمیراتی اہداف کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے چیف انجنیئرز، کنسلٹنٹس گروپ بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین مائیکل فرانس راجرز، بورڈ کے ممبران، واپڈا اور کنسلٹنٹس کے دیگر سینئر عہدیداروں اور انجینئرز نے شرکت کی۔