رنبیر کپور کی بہن ردھیما نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 12:11

رنبیر کپور کی بہن ردھیما نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) بالی وڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور نے اپنے والدین اور بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق ردھیما کپور ایک جیولری ڈیزائنر ہیں اور اب انہوں نے نیٹ فلکس سیریز فیبولس لائیو ورسز بالی وڈ وائیوز کی کاسٹ کو جوائن کیا ہے۔فیبیولس لائیو ورسز بالی وڈ وائیوز کا پہلا سیزن نومبر 2020میں ریلیز ہوا تھا اور اس کا دوسرا سیزن ستمبر 2022میں آن ایئر ہوا، اب تیسرے سیزن کی تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :