پنجاب میں مزید 300 گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کا انکشاف

سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل ،ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ہفتہ 2 مارچ 2024 13:56

پنجاب میں مزید 300 گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) پنجاب میں مزید 300گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں ایکسائز حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں مزید 300گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سکینڈل کی تحقیقات کے لئے ایکسائز، ایف آئی اے، پولیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران کی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی جبکہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش بھی کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے ملزم رانا حارث کارروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک فرار ہو جائے گا۔ایکسائز حکام کے مطابق جے آئی ٹی کے اجلاس میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔ اس سے قبل بھی صوبے میں ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا تھا۔