قومی وطن پارٹی کی سی ا ی سی کااجلاس کل اتوار کو طلب

صدارتی الیکشن ،انتخابی نتائج پرتحفظات اور احتجاجی تحریک کے معاملے پر بھی غو ر کیا جائے گا

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2024ء) ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابی نتائج ، سینیٹ اورصدارتی انتخابات کا معاملہ،قومی وطن پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاگیا،تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل مشاورت اورملاقاتوںکا معاملہ زیر غورآئیگا ،انتخابی نتائج پر قومی وطن پارٹی کے تحفظات اور احتجاجی تحریک کے معاملے پر بھی غو ر کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپائو نے سی اسی اجلاس طلب کرلیا ہے سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون نے سی ای سی ممبران کوبذریعہ دعوت نامہ مطلع کردیا ہے ۔ آج ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابی نتائج اور سینیٹ اور صدارتی انتخابات کے معاملات زیرغور آئینگے اس کے علاوہ تحریک انصاف اور سابق اتحادی جماعتوں کیساتھ چلنے یا پھر اپنے طور پر آگے بڑھنے کی حکمت عملی اور انتخابی نتائج پر قوم وطن پارٹی کے تحفظات اور احتجاجی تحریک کے معاملے پر بھی غور کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کیوڈبلیو پی کے مطابق انتخابی نتائج پر قومی وطن پارٹی کو شدید تحفظات ہیں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تمام امورکے جائزے کے بعد اپنی حکمت عملی وضع کرے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میںسیاسی و معاشی بحران ، آئے روز بڑھتی مہنگائی ، گیس ، بجلی کی قیمتوں میںآئے روز اضافہ بھی زیر غور آئے گا۔ سی ای سی کے اس اجلاس میں قومی وطن پارٹی آئندہ کی حکمت عملی بھی مرتب کرے گی ۔