مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر ،نرس کے مابین تلخ کلامی نرس کے رشتہ داروں کے تشدد سے ڈاکٹرزخمی

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور نرسنگ ایسوسی ایشن کا واقعے کیخلاف مظاہرہ ، پولیس نے دونوں جانب سے مقدمات درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:46

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر اور نرس کے مابین تلخ کلامی کے بعد نرس کے رشتہ داروں نے تشدد کر کے ڈاکٹر کو زخمی کردیا، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور نرسنگ ایسوسی ایشن نے واقعے کے خلاف مظاہرے کئے، پولیس نے دونوں جانب سے مقدمات درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

فریق اول گیسٹرو وارڈ کے ہاس آفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ نے تھانہ شیخ ملتوں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب وہ وارڈ میں ڈیوٹی پر تھے اور سٹاف کو یہ کہہ کر وارڈ سینکل رہے تھے کہ ایمرجنسی کی صورت میں مجھے موبایل فون پر اطلاع کریں اس دوران نرس نے کہا کہ وہ وارڈ سے نہ جاے جس پر تکرار ہوی اور نرس نے اپنے رشتہ داروں کو ہسپتال بلایا ڈاکٹر کے مطابق انہوں نے ڈی ایم ایس کو کال کی وہ فوری طور پر وارڈ پہنچے انکے ساتھ بات چیت میں مصروف تھا کہ اس دوران نرس کے رشتہ دار وہاں پہنچ گے جہاں پر انہوں نے تکرار شروع کردی اور یکدم کمپیوٹر کی کیبورڈ سے وار کے اور لاتوں مکوں سے مجھے مارا پیٹا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا دوسری طرف فریق دوم مسمات (ص) نے اپنی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر سٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر وارڈ میں موجود تھی جہاں ایک سیریس مریض بھی داخل تھآ ڈاکٹر عصمت اللہ نیکہا کہ وہ آرام کیلئے ہاسٹل جارہا ہے جس پر میں نے انہیں کہا کہ وراڈ میں ایک سیریس مریض ہے لہذا آپ نہ جائیں اسی دوران وہ مریض انتقال کر گیا اور ورثا ان کی میت لیکر رخصت ہوگئے تھوڑی بعد ڈاکٹر نے دوبارہ اکر کہا کہ میں ہاسٹل جارہا ہوں اور آپ وارڈ سنھالیں میں نے دوبارہ انہیں سمجھایا کہ آپ کی ڈیوٹی ہے نہ جائیں جس پر ڈاکٹرنے غصہ ہوکر مجھے گالم گلوچ شروع کی اور دھکے دینے کے ساتھ وار کئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ادھر اسپتال انتظامیہ نے احتجاج کرنے پر ایک نرس کو برطرف کردیا ہے۔