فروری کو ہنگامہ آرائی: پولیس نے مصطفی کمال کیخلاف رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

ہفتہ 2 مارچ 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) 8 فروری کے انتخابات کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، بلدیہ پولیس نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ کرلی۔

(جاری ہے)

سید مصطفی کمال کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل نے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ مصطفی کمال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کیا، بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگا کر جعلی ووٹ ڈال کر کامیابی حاصل کی۔قادرخان مندوخیل نے درخواست میں استدعا کی کہ مصطفی کمال، کامران اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔