وزیراعظم کا انتخاب،فضل الرحمن کے شہباز شریف کی حمایت سے انکار سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے، عرفان صدیقی

اتوار 3 مارچ 2024 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن وزارت عظمی کے انتخاب میں شہباز شریف کو ووٹ نہ دیں تب بھی ان کی جماعت چاہے گی کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ حکومت چلانے میں ان کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن)کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نہ صرف پارلیمنٹ میں بلکہ کابینہ میں بھی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔