لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنرکی لنڈی کو تل میں برفباری اور بارش سے کمرے کی چھت گرنے سے جاں بحق 6افراد کی لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

اتوار 3 مارچ 2024 19:20

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر ارشاد علی مہمند نے لنڈی کو تل کے دور افتادہ علاقہ بازار زخہ خیل میں برفباری اور بارش سے کمرے کی چھت گرنے سے جاں بحق 6افراد کی لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندان کو مالی امداد بھی فراہم کر دی گئی ،لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ جلد ہی پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ حکام کی طرف سے مالی امدادمل جائے گی اور متاثرہ خاندان کی ہرممکن مدد کی جائے گی، اس موقع پر لنڈی کوتل بازار زخہ خیل کے ایس ایچ او ہاجر آفریدی، ضلعی انتظامیہ کے محرر ملک شاہد آفریدی اور علاقے کے مشران بھی موجود تھے، متاثرہ خاندان نے ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

\378