ض* شہریوں کیلئے صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقین بنائیں گے،صدر ضلع وسطی ن لیگ

ٌکھیل کے میدانوں کو آباد کریں گے، آل کراچی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب

اتوار 3 مارچ 2024 19:25

wکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کی جانب سے آل کراچی مسلم لیگ (ن) ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد گذشتہ روز بمقام بختیاری یوتھ سینٹر بلاک(P) عقب انٹر بورڈ آفس نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کے صدر و سابق اٴْمیدوارPS-129 اور خٹک جرگہ اتحاد ضلع وسطی کے صدر محمد اسلم خان خٹک ایڈوکیٹ تھے۔

جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے فرائض گلفراز خان، صلاح الدین، عطاء اللہ آفریدی، شیرا، عقل باز خان، عبداللہ ودیگر نے سرانجام دیئے۔ فائنل کرکٹ مقابلے میں دو ٹیموں نے اچھی کارکردگی دکھائی ان ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا۔ جس میں یار خان اسپورٹس نے میدان مارلیا اور دوسرے نمبر اقبال اسپورٹس رن اپ ٹیم ہوئی ونر ٹیم کے کپتان زاہد نے پہلی پوزیشن کی ٹرافی مہمان خصوصی سے وصول کی جبکہ دوسری پوزیشن کی ٹرافی کپتان کاشف نے وصول کی اسکے علاوہ بیسٹ بارلر اور دیگر کھلاڑیوں کو مڈلز بھی تقسیم کیئے گئے اور نقد انعامات سے بھی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ قومیں کھیل اور تعلیم کو اولیت دیتی ہیں ہمارا مشن ہے کہ کراچی کی عوام کو صحتمندانہ ماحول مہیا کریں اور کھیلوں کے میدانوں پر جتنے بھی ناجائز قبضے ہیں اور اس کو دور کیا جائے۔ یوسی9 اور یوسی8 سمیت ضلع وسطی میں گراؤنڈز پر ناجائز قبضوں کو ختم کیا جائے۔ بختیاری یوتھ سینٹر بلاک(P) نارتھ ناظم آباد اور KDA گراؤنڈ بالمقابل دید کالونی، ناظم آباد فتح پارک اور دیگر چھوٹے پارکوں سے رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور علاقائی سطح پر فیملی پارکوں کو آباد کیا جائے۔

کسی خاص کھیل کیلئے گراؤنڈز کو محدود نہ کیا جائے اور نہ کسی خاص ایجنڈے کے تحت گراؤنڈز کو چار دیواری لگاکر پرائیویٹ کلب میں تبدیل کرکے علاقائی عوام کے حقوق پر مزید ڈانکہ نہ مارا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور متعلقہ انتظامیہ درج بالا گراؤنڈز سے تمام رکاوٹوں کو دور کرے، میئر کراچی، وزیر کھیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے ضلع وسطی سے کھیلوں کے گراؤنڈز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ان گراؤنڈز میں کرکٹ فٹ بال،والی بال، اسکوائش، باسکٹ بال، بیڈمیٹن اور دیگر کھیلوں کے فروخت کے حوالے سے مربوط پلان تیار کیا جائے اور اس پر فوری عملدرآمد کرایا جائے فیملی کیلئے درج بالا گراؤنڈز پر گراسنگ ایریا پر واکنگ ایریا بنایا جائے اور اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں اور جمع پانی کی نکاسی آب کی جائے۔