Mخیبرپختوانخوا کابینہ کے نام سامنے آگئے

]صوابی سے رکن صوبائی اسمبلی کریم خان کوانڈسٹریز کی وزارت دی جائے گی،اسد قیصرکے بھائی عاقب اللہ کو آبپاشی کا قلمدان دیا جائے گا، نذیرعباسی کو بلدیات کا وزیر بنائے جانے کا امکان

اتوار 3 مارچ 2024 20:20

ؐپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2024ء) خیبرپختوانخوا کابینہ کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق صوابی سے رکن صوبائی اسمبلی کریم خان کوانڈسٹریز کی وزارت دی جائے گی، اسد قیصرکے بھائی عاقب اللہ کو آبپاشی کا قلمدان دیا جائے گا، نذیرعباسی کو بلدیات کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے تیمورجھگڑا بطور مشیر خزانہ خیبرپختوانخوا کابینہ کا حصہ ہوں گے، نومنتخب وزیراعلی علی امین گنڈاپور پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے، علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے نومنتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور اپنے سخت گیر لہجے اور بیانات کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں رہے ، سال 2024 کے عام انتخابات میں علی امین گنڈا پور این اے 44 اور پی کے 113 کی دو نشستیں جیت گئے، انہوں نے این اے 44 میں مولانا فضل الرحمان کو شکست دی۔