شہبازشریف ملکی معیشت کو ترقی کی راہوں پہ گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ خادم حسین

پیر 4 مارچ 2024 21:21

شہبازشریف ملکی معیشت کو ترقی کی راہوں پہ گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی مکمل صلاحیتیں رکھتے ہیں ملکی انڈسٹری کو اس وقت شدید چیلنجوں کا سامنا ہے بہترین حکمت عملی اور گیس بجلی ڈالر ٹیکسوں میں کمی سے انڈسٹری اپنے پیروں پر چل پڑے گی ، امید ہے حکومت انڈسٹری کے مسائلوں کی طرف توجہ دے گی ،قوم کو شہباز شریف کی بہترین فیصلوں کی امید سے بہترین پاکستان نظر آرہا ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور روڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ پاکستان کو ایک تجربہ کار باصلاحیت وزیر اعظم کی اشد ضرورت تھی جو اپنی 24 کروڑ کی عوام کی بہتری کے لیے بہترین مشکل فیصلے کریں، قرضوں کی زندگی سے جان چھڑالیں، محکوم قوم کی بجائے سر اٹھاکر زندگی گزاریں نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانی ہوں گی، اپنی سیاست کو قربان کرکے ملک بچانا ہوگا، قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو ان کے ویژن کے مطابق اگے بڑھانا ہوگا ملک کے مستقبل اور اس کی نئی نسل کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا کس طرح ہم اپنے ملک کی معیشت کو اپنے پیروں پہ کھڑا کریں تاکہ دنیا کی صف اول ممالکوں میں ہمارا شمار کیا جائے۔