جی سی یو میں اردو مزاحیہ میوزیکل کھیل’’ایک بیوی کا سوال ہے بابا‘‘ پیش

پیر 4 مارچ 2024 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے اردو مزاحیہ میوزیکل کھیل ’’ایک بیوی کا سوال ہے بابا‘‘پیش کیا گیا،جسے بے حد پذیرائی ملی۔ ڈرامہ میں 70 کی دہائی کو دوبارہ زندہ کیاگیا،جبکہ مزاح، محبت ،پرانی یادوں اور طلباء کی شاندار پرفارمنس نے سامعین کو مسحور کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی ہدایت کاری عمر ڈار نے کی جبکہ کاسٹ میں احمد مغل ،انومتا شوکت، سائرہ افتخار، اور تانیہ چیارا سمیت ڈرامیٹکس کلب کے دیگر طلباء شامل ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ تھیٹر کس طرح ایک ساتھ سب کو مشغول، تعلیم اور تفریح فراہم کر سکتا ہے۔ مجھے اپنے ڈرامیٹکس کلب پر فخر ہے۔ ایسے اعلیٰ معیار کا ڈرامہ پیش کرنا، نہ صرف ہمارے طلباء کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے میں تھیٹر کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :