آفتاب احمد خان شیرپائو کی زیرصدارت قومی وطن پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

پیر 4 مارچ 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو کی زیرصدارت پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کواختیارات ملے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ این ایف سی میں صوبوں کے شیئرز مزید بڑھانے کی طرف کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کو تمام سطحوں پر متحرک کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں تاکہ منظم انداز میں اٹھارویں آئینی ترمیم کا دفاع کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، ان کے مسائل ہر فورم پر اٹھائیں گے۔