ایمل ولی خان سے اصغر خان اچکزئی کی ملاقات

منگل 5 مارچ 2024 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) خیبرپختونخو ا کے صدر ایمل ولی خان سے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مرکزی جائنٹ سیکرٹری رشید ناصر، صوبائی سینئر نائب صدر (بلوچستان) سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، رکن بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، سینیٹر داؤد خان اچکزئی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی اور دیگر مختلف امور بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔