پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور ہائی کورٹ کو خصوصی عدالت کی تشکیل کا مقدمہ سننے کا اختیار نہیں تھا

منگل 5 مارچ 2024 21:27

پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) سابق صدر پرویز مشرف مرحوم سنگین غداری کیس کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا معاملہ بارے سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہاگیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیساتھ سپریم کورٹ احکامات کے بھی خلاف ہے، خصوصی عدالت کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں سپریم کورٹ ہی سن سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کی تشکیل کا مقدمہ سننے کا اختیار نہیں تھا، خصوصی عدالت اسلام آباد میں تھی اس وجہ سے بھی لاہور ہائیکورٹ مقدمہ سننے کی مجاز نہیں تھی، خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق مجاز فورم پر موجود تھا، متعلقہ فورم کو چھوڑ کر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا تھا، ہائیکورٹ کا یہ کہنا درست نہیں کہ خصوصی عدالت کی تشکیل وفاقی حکومت نے نہیں کی تھی، خصوصی عدالت کی تشکیل کی منظوری وفا بیقی کابینہ سے بعد میں لی گئی تھی، مصطفی ایمپیکس کیس کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خصوصی عدالت کی تشکیل کے بعد آیا تھا، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ مصطفی ایمپیکس کیس کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خصوصی عدالت کی تشکیل کے بعد آیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو بری کرکے وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔