پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ

ڈی ایس پولو نے مین فائنل ،ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی پولو کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 5 مارچ 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ مین ٹورنامنٹ میں ڈی ایس پولو نے مین فائنل کیلئے جبکہ ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی پولو کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں نیشنل اوپن پولو چیمپئن مین ٹورنامنٹ میں آخری لیگ میچز کھیلے گئے جس میں تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد ڈی ایس کی ٹیم نمبر ون پوزیشن پر آئی جس پر وہ ڈائریکٹر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی جبکہ ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم دوسرے اور ایف جی پولو کی ٹیم تیسرے نمبر پر آئی۔ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں سیمی فائنل جمعرات کو کھیلیں گی فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے ایف جی پولو کو 9-5 سے ہرا دیا۔

ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے صوفی محمد ہارون نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ گول سکور کیے جبکہ دیگر میں عامر رضا بہبودی نے دو اور خوان زبیارے نے ایک گول سکور کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے فرہاد شیخ نے تین، اینڈرس فلورنٹے اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں بی این پولو نے ڈی ایس پولو کو 10-8 سے ہرا دیا۔