بلوچستان نیشنل پارٹی کا صدر کے انتخاب میں محمود خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان

بدھ 6 مارچ 2024 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی نے صدارتی الیکشن میں محمود خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

رہنما بی این پی مینگل ساجد ترین کے مطابق پارٹی کے سینٹ اور قومی اسمبلی میں تین ووٹ ہیں، پارٹی قائد اختر مینگل اور سینیٹرز محمود خان اچکزئی کو ووٹ دیں گے۔ساجد ترین نے کہاکہ ان کی جماعت کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتی ہے۔