اداکار رام چرن کو سٹیج پر رقص کیلئے بلانا شاہ رخ خان کو مہنگا پڑ گیا

بدھ 6 مارچ 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو گانے ’’ناچو ناچو‘‘ پر رقص کیلئے تیلگو سپر سٹار رام چرن کو سٹیج پر بلانا مہنگا پڑ گیا۔ اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ، سلمان اور عامر نے ایک ساتھ رقص کیا اور اس موقع پر شاہ رخ خان نے رام چرن کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔ شاہ رخ خان بار بار رام چرن کو سٹیج پر بلاتے رہے اور اس موقع پر انہوں نے اداکار کو تیلگو میں اڈلی کہہ کر پکارا جو کہ ایک مشہور تیلگو ڈش ہے۔

(جاری ہے)

رام چرن نے اسٹیج پر تینوں خانز کو جوائن کیا اور اپنی بلاک بسٹر فلم ’’آر آر آر‘‘ کے گانے پر رقص کیا۔ سوشل میڈیا میں کچھ صارفین نے لکھا کہ شاہ رخ نے رام چرن کو اڈلی کہہ کر اس کی توہین کی ہے اور انہیں اس پر معافی مانگنی چاہئے۔ ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ رام چرن کو اڈلی پکار کر شاہ رخ خان نے ساتھ انڈین والوں سے نسلی تعصب کیا ہے۔ دوسری طرف بعض صارفین نے لکھا کہ شاہ رخ خان نے یہ کمنٹ مزاحیہ انداز میں کیا تھا اور اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔