قومی نوعیت کے اہم منصوبوں کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنایا جائے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

بدھ 6 مارچ 2024 21:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کو مورخہ 26 نومبر 2023 کو ہونے والی ملاقات میں دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے CBMs کے متعین ٹائم لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں 30 مارچ 2024 تک کیڈٹ کالج کو مکمل فعال بنانا، چلاس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا قیام، دیامر کے طلباء کیلئے سکالرشپ پروگرام کا آغاز کے منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ قومی نوعیت کے اہم منصوبوں کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنایا جائے تاکہ عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔