k ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال عوام کی زندگیاں چھیننے والا ادارہ بن گیا ہے۔ ہر روز غریب عوام، خواتین اور بچے بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں،اسفند یار خان

بدھ 6 مارچ 2024 23:00

&لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام لورالائی میں ہسپتال میں بدترین صورتحال، سہولیات کی عدم دستیابی اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری؛ واپڈا کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے اسفندیار خان، ایڈووکیٹ شریف خان، جہانزیب خان اور جمال الدین اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال عوام کی زندگیاں چھیننے والا ادارہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر روز غریب عوام، خواتین اور بچے بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں ڈاکٹروں کی نجی کلینکس میں کاروبار جاری رہتا ہے اور سرکاری فرائض ادا نہیں کرتے ہسپتال میں ضروری ادویات غریبوں کو فراہم نہیں کی جاتیں اس شدید سردی میں واپڈا کی طویل اور بلاجواز لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے حکمران اور ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کو اپنی نااہلی، غفلت اور کرپشن سے بدترین بنا رہے ہیں۔اس بدترین صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ منظم عوامی جدوجہد ہے۔ عوامی مزاحمت ہی سے ان کرپٹ افراد کا راستہ روکا جا سکتا ہے اور یہاں ایک انسان دوست معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔